7 مارچ، 2015، 2:33 PM

افغانستان

افغانستان میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

مہر نیوز/7 مارچ/ 2015 ء : افغانستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ضلعی ایگزیکٹو ڈائریکٹراور 9 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ضلعی ایگزیکٹو ڈائریکٹراور 9 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔افغانستا کے صوبے ارزگان کے ضلع چارچینو میں پولیس چیک پوسٹ پر ایک مقامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 2 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ ہلمند میں 7 پولیس اہلکاروں کو چیک پوسٹ میں بے ہوش کرکے گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ صوبہ وردک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیدآباد ضلع کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو قتل کر دیا۔

News ID 1851253

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha